5 جولائی 2014 - 14:38
مصر میں سابق صدرمرسی کی برطرفی کی پہلی برسی کے موقع پرجھڑپوں میں 6 افراد ہلاک

عرب ذرائع کے مطابق مصر میں اخوان المسملین کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور سکیورٹی دستوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق اخوان المسملین کے حامیوں نے قاہرہ کے عین الشمس کے علاقہ میں مظاہرہ کیا اور اس دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں مظاہرین سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد مرسی کی برطرفی میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا تھا ۔ سعودی عرب اخوان المسلمین جماعت ک ودہشت گرد جماعت قراردیتا ہے۔

.....

/169